ساہیوال، گندم خرید سینٹر کمیر میں باردانہ کی تقسیم میں ہیرا پھیری ،

کسانوں کو خوار کر نے ،باردانہ کی خرد برد کے الزامات پر فوڈ انچارج گندم خرید سنٹرکو معطل کر دیاگیا

بدھ 16 مئی 2018 15:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) گندم خرید سینٹر کمیر میں باردانہ کی تقسیم میں ہیرا پھیری کسانوں کو خوار کر نے باردانہ کی خرد برد کے الزامات پر فوڈ انچارج گندم خرید سنٹر کمیر فاروق عبد اللہ کو معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساہیوال قدیر احمد باجوہ نے 15مئی کو جب گندم خرید سنٹر کمیر والا پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران ریکارڈ میں سنگین نو عیت کی بد عنوانیاں پکڑی گئیں اور گندم خرید سنٹر کمیر کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر مد ثر اور انچارج محکمہ خوراک سنٹر فاروق عبد اللہ فوڈ گرین انسپکٹر کو ذمہ دار قرار دیا باردانہ کی تقسیم میں سنگین نو عیت کی کر پشن پائی گئی جس پر ڈاکٹر مد ثر کے خلاف متعلقہ محکمہ کو معطل کر نے کا حکم دیا اور فوڈ گرین انسپکٹر فاروق عبد اللہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ساہیوال ڈویژن سیف اللہ جوئیہ نے معطل کر دیا اور اب تک گندم کی خریداری سٹاک کو ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال کی تحویل دینے اور ڈی ایف سی آفس رپورٹ کر نے کا حکم دیا۔