ملک یو سف کوٹلی کے ہیر واور عوام کے پسندیدہ ترین سیاسی لیڈر ہیں‘رہنماء مسلم لیگ (ن)سعودی عرب

سالارجموریت سردار سکندر حیارت اور وزیراعظم آزادکشمیر صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ( ن) مکمل طورپر متحد و منظم ہے

بدھ 16 مئی 2018 15:11

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) فاروق اصغر ملک اور محمدفیصل ملک مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سابق امید وار اسمبلی مسلم لیگ ن کوٹلی ملک محمد یوسف نے ہر موقع پر عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کی ان کی سیاست کا اصل حاصل صرف عوام کی خدمت ہے ملک یو سف کوٹلی کے ہیر واور عوام کے پسندیدہ ترین سیاسی لیڈر ہیں ہم ان کی قیادت میں متحدد ہیں سالارجموریت سردار سکندر حیارت اور وزیراعظم آزادکشمیر صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن مکمل طورپر متحد و منظم ہے جب تک عوامی مسائل کو بھرپور طریقہ سے حل نہیں کر دیا جاتا اس وقت تک مسلم لیگ اپنا جہاد جاری رکھے گی ۔

انہوںنے کہا کہ ریاست کو نہ صرف ان گھمبیر مسائل سے نکالنا بہت ضروری ہے بلکہ ریاستی تشخص کو بھی بحال کرنا لازمی ہے اور یہ دونوں کام صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل اور ریاستی تشخص کا تحفظ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کی وحدت، سلامتی اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات اور اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں آزاد خطہ کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کے لیے جاری کوششوں اور کاوشون پر ان کی جماعتی اور ملکی خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی قوت ہے جو ملک کو بحران سے نکالنے اور ملکی سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہی ہے ہم مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے ملکی سلامتی ، وحدت اور استحکام کے لیے جاری خدمات پر قائد مسلم لیگ ن میاںمحمد نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔