مظفرآباد‘حلقہ پانچ کے علاوہ نکر میں قبضہ مافیا سرگرم، دس کنال سے زائد شاملات اور کاچرائی پر تعمیر مکمل کر دی گئی‘عوام علاقہ سراپا احتجاج

بدھ 16 مئی 2018 15:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) حلقہ پانچ کے علاوہ نکر میں قبضہ مافیا سرگرم، دس کنال سے زائد شاملات اور کاچرائی پر تعمیر مکمل کر دی گئی۔عوام علاقہ سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ حلقہ پانچ چکار کے نواحی علاقے نکر میں دس کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے پولٹری فارم اور دیگر جائیدادئیں تعمیر کرنا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوام علاقہ نکر جن میں خالد چوہدری، محمود چوہدری، ندیم احمد چک سمیت معززین علاقہ کا کہنا تھا کے محمد اسلم ولد سلطان محمد نے علاقہ نکر میں دس کنال سے زائد سرکاری اراضی پر محکمہ مال کے چند اہلکاران کی ملی بھگت سے تعمیر شروع کر رکھی ہے اور سرکاری اراضی جو کے دس کنال سے زائد ہے پر پولٹری فارم کی تعمیر مکمل کر دی گئی ہے۔

سرکاری اراضی اور کاچرائی پر قبضہ مافیا کے قبضے کے خلاف متعدد مرتبہ محکمہ مال کو آگاہ کیا مگر شنوای نہ ہوئی۔عوام علاقہ نکر نے محمد اسلم نامی شخص کے خلاف ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سے نکر میں دس کنال سے زائد اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے محمد اسلم نامی شخص کے خلاف فی الفور اور قبضہ شدہ اراضی فوری واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :