ْایف پی سی سی آئی کا تجارتی وفد آئندہ ماہ گریس(یونان)کا دورہ کرئے گا‘چوہدری عرفان یوسف

دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے فروغ کیلئے گریس کے وزیر تجارت سمیت ٹریڈ چیمبر اورایسوسی ایشنز کے صدور سے بھی ملاقاتیں کی جائیگی

بدھ 16 مئی 2018 15:11

ْایف پی سی سی آئی کا تجارتی وفد آئندہ ماہ گریس(یونان)کا دورہ کرئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) ایف پی سی سی آئی کا تجارتی وفد آئندہ ماہ گریس(یونان)کا دورہ کرئے گا، دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے فروغ کیلئے گریس کے وزیر تجارت سمیت ٹریڈ چیمبر اورایسوسی ایشنز کے صدور سے بھی ملاقاتیں کی جائے گی، دونوں ممالک میں تجارت کی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے لہذا نجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے،دونوں اداروں کے باہمی تعاون سے نمائش اور ٹریڈ فیئرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا،ایف پی سی سی آئی اور جی پی سی سی آئی کے درمیان ہونے والے مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو )سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے گریس-پاک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی و صدر ماریہ روبینہ مارکوپولو سے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوںنے مزیدکہاکہ سال 2016ء میں پاکستان کی یونان کو برآمدات کا حجم باسٹھ ملین ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم آٹھ ملین ڈالر تھا۔

کاروبار کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبہ کو فعال ہونا ہوگا۔ ماریہ روبینہ جی مارکوپولونے کہا کہ پاکستان اور یونان کے درمیان کم تجارت کی ایک بڑی وجہ رابطوں کا فقدان بھی ہے، دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی روابط بڑھانے چاہئیں۔تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اسی سال یونان کا بھی بڑا تجارتی وفد پاکستان کا دورہ کرئے گا جس کی میزبانی ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کرئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کو تجارت و سرمایہ کاری کے متعلق معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنانا چاہیے۔گریس۔پاک چیمبر کی طرف سے ایف پی سی سی آئی کے تجارتی وفد کے لیے یونان میں بزنس ٹو بزنس میٹنگزکا انعقاد کیا جائے گا،دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے فروغ کیلئے وفد کی گریس کے وزیر تجارت سمیت ٹریڈ چیمبر اورایسوسی ایشنز کے صدور سے بھی ملاقاتیں کروائی جائے گئی۔