نیشنل بینک آف پاکستان، سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن انٹرنیشنل اور پاکستان ہیومن رائٹس ویلفیئر جسٹس اینڈ پیس کونسل ٹنڈو آدم کے اشتراک میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 15:28

نیشنل بینک آف پاکستان، سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن انٹرنیشنل اور پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان، سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن انٹرنیشنل اور پاکستان ہیومن رائٹس ویلفیئر جسٹس اینڈ پیس کونسل ٹنڈو آدم کے اشتراک سے گوٹھ فوٹو ہنگورو اور رشیدخیبر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 لاکھ روپے کی مالیت کی ادویات اور دیگر اشیاء مفت تقسیم کی گئیں۔ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زیر نگرانی 850 سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹر سکندرِ علی شیخ،اور دیگر ڈاکٹرز کی ماہر پیرا میڈیکل اسٹاف نے معاونت کی۔نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ سید ابن حسن، سماجی رہنما ارشد انور ،کرنل ساجد جنجوعہ اور دیگر معززین معاونت کے لئیے ٹیم کے ہمراہ تھے۔ہیومن رائٹس کونسل کے چیئرمین نظام الدین خیبر، صدر اشرف انصاری جنرل سیکرٹری علی بخش ہنگورو اور دیگر ارکان نے میڈیکل ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور بھرپور معاونت کی۔

(جاری ہے)

سابق ایم پی اے سید جلال شاہ نے رشیدخیبر کے کیمپ کا دورہ کیا اور میڈیکل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فلاحی کاموں کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ٹیم کے جذبے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔نیشنل بینک آف پاکستان کے وائس پریزیڈنٹ سید ابن حسن نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل بینک کا موٹو ہے کے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

صدر نیشنل بینک سعید احمد نے قومی خدمت کے کاموں میں خصوصی ہدایت جاری کی ہیں جن کے تحت قومی سطح پر کارپوریٹ سوشل ریسپونسبیلیٹی کے کردار کو مزید بڑھایا جائے گااور پسماندہ علاقوں میں فلاحی کاموں کے زریعے قومی خدمت کے اس کام کو نیشنل بینک پورے ملک میں ادا کرتا رہے گا۔سرونگ ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر سکندرِ علی شیخ اور ایگزیکیٹو ڈائریکٹر خورشید علی شیخ نے اس موقع پر بتایا کہ جلد ہی گوٹھ فوٹو ہنگورو میں 50 لاکھ روپے مالیت کا آر او پلانٹ اور سولر سسٹم لگایا جائے گا اور دیگر اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :