عام انتخابات: پہلی بار انگریزی کے حروف تہجی بھی بطورانتخابی نشان شامل

سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات کی فہرست بنائی گئی ہے ،ْالیکشن کمیشن

بدھ 16 مئی 2018 15:46

عام انتخابات: پہلی بار انگریزی کے حروف تہجی بھی بطورانتخابی نشان شامل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے حروف تہجی بھی شامل کرلیے۔عام انتخابات 2018 کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست بھی تیار کرلی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کیلئے 330 انتخابی نشانات کی فہرست بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے 6 حروف تہجی کو بطور انتخابی نشان شامل کیا گیا ہے جن میں اے، بی، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ انتخابی نشانات میں چمچ اور جوتا بھی شامل کیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی دوبارہ درخواست دینا ہوگی، درخواست میں انتخابی نشان کیلئے ترجیح بتانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستیں 25 مئی تک طلب کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :