پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بدھ 16 مئی 2018 15:46

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن کل جمعرات کومنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹیلی کام ڈے کے موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں دور حاضر میں ٹیلی کام کی اہمیت و افادیت اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا جائیگا اس موقع پر سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس و دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔