بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کریگی‘عابد حسین صدیقی

بدھ مئی 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی،(ن) لیگ اختتام کو پہنچ چکی جبکہ تحریک انصاف نے عوام کو نعروں میں الجھائے رکھا اور ملک میں محاز آرائی اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔ عام انتخابات مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔ پارلیمانی جمہوریت کے فروغ و استحکام کو اپنے ایمان کا جزو بنائیں اور اس سے کسی صورت انحراف گوارا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور قائم رکھنے کے لئے ملک کا ہر محب وطن شہری جمہوریت کو پروان چڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔