کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

بدھ مئی 16:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ میںایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر نادرا کے دفتر کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد رمضان موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔