موجودہ حکومت کے دور میں سی پیک منصوبے کا آغاز انقلابی قدم ہے، ایم ایم اے ملک میں انقلاب لائے گی

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں سی پیک منصوبے کا آغاز انقلابی قدم ہے، فاٹا کا معاملہ وہاں کی عوام کی مرضی سے طے ہوناچاہیے، فاٹا کا خود ساختہ حل مشکلات بڑھائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے ملک میں انقلاب لائے گی اور اس کی شروعات لاہور جلسے ہو چکی ہے لیکن میڈیا نے اسے نہیں دکھایا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں سی پیک منصوبہ انقلابی اقدام ہے جس کے دور رس نتائج مرتب ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ ہر حکومت اچھائی کی بنیاد پر بنتی ہے لیکن اس میں غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں۔ موجودہ حکومت سے بھی بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں۔