آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1093فٹ ہو گئی

بدھ مئی 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد46200 کیوسک اور اخرج 35000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد48300 کیوسک اور اخراج48300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی آمد44600کیوسک اور اخراج42800 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 24800کیوسک اور اخراج14900کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1391.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.055 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1093.00فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :