ملک میں بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم

بدھ مئی 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ملک میں بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ بدھ کو پاور ڈویژن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں تین ماہرین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی سسٹم میں خرابی کی وجوہات اور بجلی کی بحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور آئندہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اوایس احمد خان لغاری کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :