پاکستان پٹرولیم کے منافع میں نو ماہ کے دوران 54فیصد اضافہ

بدھ 16 مئی 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) رواں مالی سال کے 9مہینوں میں پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ (پی پی ایل) کے منافع میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹڈ کو33.193ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 54 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 19.070ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے اسی عرصہ میں کمپنی کو فی حصص 16.83روپے کی آمدنی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :