شامی شہر سراقب میں کلورین گیس کے حملے کے شواہد ملے، او پی سی ڈبلیو

بدھ مئی 16:10

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے سرگرم بین الاقوامی ادارے او پی سی ڈبلیو نے کہا ہے کہ رواں سال فروری میں شامی شہر سراقب میں امکاناً کلورین گیس استعمال کی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس سلسلے میں ادارے کے ایک تحقیقاتی مشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لیبارٹری کے تجزیوں سے کلورین کی موجودگی ثابت ہو گئی ہے۔ تاہم او پی سی ڈبلیو نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ زہریلی گیس باغیوں نے یا صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے استعمال کی۔ سراقب کے ال تلیل نامی محلے میں یہ حملہ 4فروری کو کیا گیا تھا۔