سعودی عرب سمیت مختلف عرب ممالک میں (آج) جمعرات کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا

بدھ 16 مئی 2018 16:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سعودی عرب سمیت کئی عرب اور مسلمان ملکوں میں (آج) جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم،یکم رمضان کے حوالے سے عرب،مسلم ممالک اور دنیا بھر کے ملکوں میں مسلم برادریوں کی کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ بدھ شعبان کے مہینے کا آخری دن ہے اور یکم رمضان (آج) جمعرات کو ہو گا۔

(جاری ہے)

بحرین،قطر،اومان،کویت،یمن،اردن،شام،فلسطین،مصر،سودان،تیونس ،ترکی،ملائیشیا،انڈونیشیا اور روس،جاپان،جنوبی کوریا،فرانس،آسٹریلیا اور سنگارپور میں مسلمانوں کا جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا۔