Live Updates

نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مخالفین کو ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی برداشت نہیں ہورہی، تحریک انصاف کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، چوہدری جعفر اقبال

بدھ 16 مئی 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) وزیرمملکت میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔ بدھ کو انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مخالفین کو ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی برداشت نہیں ہورہی، تحریک انصاف کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

دھرنوں سے الیکشن نہیں جیتے جاتے، انارکی پھیلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف قانونی جنگ میں سرخرو ہوںگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عوام یہ جان چکے ہیں کہ ملک میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے ، شاہرات کی تعمیرات سے ہی ملک ترقی کرے گا اور یہ کام نواز شریف سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات