سورج28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا ، قبلہ کے رخ کا بہترین تعین ہو سکے گا

بدھ 16 مئی 2018 16:20

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سورج28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا ۔جس سے قبلہ کے رخ کا بہترین تعین ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا جبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا -28مئی کو اس وقت زمین پر ایک چھڑی عموداًً گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمودگرائیں شامل سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا دوبارہ سورج -16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :