لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 16 مئی 2018 16:20

لاہور16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی درخواست پر سماعت کی،رانا مشہود نے درخواست میں پی پی 149 گلشن راوی کی حلقہ بندی کو چیلنج کیا ہے،رانا مشہود کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدواروں کو سننا اور اعتراضات لینا ضروری ہے، پی پی 149 کی حلقہ بندی سے قبل نہ تو حلقے کے ووٹرز سے اعتراضات مانگے گئے اورنہ ہی ان کے موقف کو سنا گیا،انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائی گئی حلقہ بندی کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔