پاکستان سمیت دنیابھر میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے جمعہ کومنایا جائے گا

بدھ 16 مئی 2018 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) : پاکستان سمیت دنیابھر میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے 18مئی بروز جمعہ کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر کے عجائب گھروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات ، واکس ، سیمینارز، کانفرنسزوغیرہ کا اہتمام کیاجائے گا جن کا مقصد عوام کے اندر اپنی تہذیب ، ثقافت ،تاریخ کو محفوظ رکھنے کے بارے میں شعور اجاگر کرناہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عجائب خانوں کی عالمی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیمز نے 18 مئی 1977ء کے اجلاس میں 18 مئی 1978 ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں انٹرنیشنل میوزیم ڈے منانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اس وقت مختلف شہروں میں 27عجائب گھر موجود ہیں جن میں سب سے پہلے عجائب گھر لاہورکا افتتاح 17 اپریل 1950ء کو ہواتھا ۔ انٹرنیشنل میوزیم ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :