رمضان المبارک کے باعث ۱ٓج سے محکمہ زراعت کی فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن کے اوقات تبدیل

بدھ مئی 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) : محکمہ زراعت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران ۱ٓج 17 مئی بروز جمعرات سے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق یکم رمضان سے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن کے اوقات کار صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہوں گے لہٰذا کاشتکار وکسان اس دوران اپنے مسائل کے حل اور زرعی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق رہنمائی و مشاورت کیلئے 0800-15000 اور 0800-29000پر مفت کال کر سکتے ہیں ۔