حکومت پنجاب نے مخیر شخصیات سے سحر وافطار کے دستر خانوں میں حصہ ڈالنے کی اپیل کر دی

بدھ 16 مئی 2018 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) :حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی مخیر شخصیات اور صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت تمام اضلاع میں غریبوں، ناداروں، مفلس اور مستحق افراد کیلئے شروع کئے جانے والے سحر وافطار کے دستر خانوں و محمدی لنگر خانوں میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں تاکہ غریب افراد کو ماہ صیام کے دوران روزہ رکھنے اور سحر وافطار کی فیوض و برکات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کا موقع مل سکے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم آمدنی والے، محنت کش اور غریب و بے سہارا افراد کو مفت روٹی و سالن فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دستر خانوں کی بھر پور مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تاکہ اس میں کسی قسم کی بے قاعدگی کا خدشہ نہ رہے۔