پشتو فلموں میں نام کمانے کے بعد اردو فلموں پر بھی راج کرونگی‘کائنات شہزادی

بدھ 16 مئی 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) اداکارہ کائنات شہزادی نے کہا ہے کہ پشتو فلموں میں نام کمانے کے بعد اردو فلموں پر بھی راج کرونگی‘ میرے پرستاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ نام کو نہیں کام کو پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں کائنات شہزادی نے کہا کہ زندگی مسلسل سیکھنے کا نام ہے انسان ساری زندگی سیکھتا رہے پھر بھی مکمل نہیںہو سکتا ،دنیا کی ترقی علم کی بدولت ہو ئی ہے اسی علم کو سیکھنے کیلئے سب کو شش کرنی چاہیے پاکستان میں شوبز انڈسٹری نے اب بہت ترقی کرلی ہے فنکاروں کے معاوضے بھی بڑھے ہیں بیرون ملک شو سے فنکاروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :