آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پائوں پر کھڑی ہوجائے گی‘ہما علی

بدھ 16 مئی 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) اداکارہ ہماعلی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پائوں پر کھڑی ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقیناآنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :