لوک فنکار فقیرا بھگت کی 17ویں برسی‘ چولستانی فنکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا

بدھ 16 مئی 2018 16:20

چولستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے عارفانہ کلام کو چولستانی اور سرائیکی انداز میں گانے والے چولستانی فنکار فقیرا بھگت کو ہم سے بچھڑے 17برس ہو گئے لیکن آج بھی وہ سرائیکی خطے میں لوگوں میں یکساں مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چولستانی صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک فنکار فقیرا بھگت کی 17ویں برسی چولستان میں منائی گئی جس میں ملک بھر سے ادیب‘ دانش ور، شعراء اور فنکاروں کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چولستانی فنکاروں نے فقیرا بھگت کے گائے ہوئے عارفانہ کلام کو اپنی آواز میں گا کر فقیرا بھگت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ چولستانی فنکار فقیرا بھگت مسلم ہوں یا ہندو ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے دلوں میں یکساں مقبول ہیں۔