چین کے 18ویں صدی کے ٹوٹے ہوئے مرتبان کی برطانیہ میں 87ہزار پائونڈ میں نیلامی

مرتبان کی مالکہ اسے خیراتی ادارے کو دینا چاہتی تھی،اتفاقاً آکشنر کے پاس نیلامی میں شامل کر دیا

بدھ مئی 16:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) برطانیوی جریدہ ڈیلی میل کے مطابق چین کے چنگ خاندان (بعد ولادت مسیح1644-1912)کے دوران بنایا گیا نقش و نگار والا ایک ٹوٹا ہوا مرتبان برطانیہ میں 87ہزار پائونڈ (قربیاً 17000ڈالر)میں نیلام کر دیا گیا،نیلامی کی حتمی قیمت سے مرتبان کے سابق مالک کو شدید حیرت ہوئی ہے کیونکہ اس نے اس مرتبان کو ایک خیراتی سٹور کو عطیہ دینے کا ارادہ کیا تھا،83سالہ خاتون عینی بک کو جوہرات سے سجا ہوا یہ مرتبان اپنے دادا سے ورثاء میں ملا تھا، تاہم یہ جزوی طور پر ٹوٹا ہوا تھا،نہ تو اس نے نہ ہی اس کے داد ا نے اس کی مرمت کرانے کی کوشش کی ،یہ مرتبان11سال تک بنک کے گیراج میں پڑا رہا۔

چونکہ بنک نے سوچا کہ یہ مرتبان بہت ہی زیادہ نقصان زدہ ہے اس نے اسے ایک خیراتی سٹور کو دینے کا پروگرام بنایا ۔

(جاری ہے)

وہاں جاتے ہوئے وہ راستے میں ایک آکشنر کے قیمت لگانے کے ایونٹ پر رک گئی اور اسے فروخت پر رکھنے پر آمادہ کیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر اس مرتبان کی 90 پائونڈ اور 120 پائونڈ کے درمیان تخمینہ قیمت کے ساتھ ایسٹ بورن آکشنز کی ویب سائٹ پر تشہیر کی گئی۔بل آخر اسے 8700 پائونڈ بمعہ تمام فیس جرمنی میں رہنے والے ایک چینی خریدار کو فروخت کر دیا گیا،یہ مرتبان 18ویں صدی پرانہ ہے اور شہنشاہ چیان لان کیلئے بنایا گیا تھا،ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہ نقصان ذدہ نہ ہوتا تو اس سے 500ملین پائونڈ تک آمدن ہو سکتی تھی۔