قدیم افغان نوادرات کا چینی نمائش کے ذریعے تحفظ

بدھ 16 مئی 2018 16:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) نمائش کیلئے کسی اور ملک بھیجے جانے سے قبل محفوظ کرنے کے مقصد کے پیش نظر ایک سال سے زیادہ عرصے سے چینی عجائب گھر افغانستان کے قدیم ثقافتی خزانوں کی نمائش کر رہے ہیں ،2ہزار سال پرانے خزانے افغانستان کے قومی عجائب گھر کی ملکیت ہیں جو کہ 100000سے زائد ثقافتی نوادر ات کا مسکن تھا، تاہم 1990سے 2001 تک کی جنگوں کے دوران ان نوادرات کو شدید نقصان پہنچا ان کے تحفظ کیلئے افغان حکومت نے انہیں کہیں اور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور 2003تک ماہرین نے آثار قدیمہ نے انہیں دوبارہ بحال کر لیا،2016سے ان خزانوں کی فرانس ،اٹلی،نیدرلینڈ ،امریکہ ،آسٹریلیا اور جاپان جیسے دنیا بھر کے ممالک میں نمائش کی گئی ہے ،مارچ 2016میں یہ نوادرات بیجنگ چین کے پیلس میوزیم میں پہنچے ۔

(جاری ہے)

لی کے حرفی نام والے موجودہ نمائش کے انچارج ایک شخص نے کہا کہ چین جیسے ممالک میں بہتر سماجی ماحول اور ٹھوس میوزیم سازوسامان کی بدولت افغانستان کو یہ باور کرنا پڑا ہے ،کہ ملک گیر نمائش کے طور پر ان نوادرات کو لانا ان کے تحفظ کا بہترین طریقہ ہے ۔