پنجاب بھرمیں935ٹریفک حادثات میں9 افراد جاںبحق1066زخمی

بدھ 16 مئی 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی935مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں640افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں417افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 461ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز476مسافراور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت245متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان62حادثات میں65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1066متاثرین میں821مرد اور245خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں175فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور591افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ300زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں716موٹر سائیکلز،140آٹو رکشے،79موٹر کاریں،14مسافربسیں،47وین،35ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔