Live Updates

پی ٹی آئی بہتان تراش، پگڑی اچھال پارٹی ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف

بدھ 16 مئی 2018 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بہتان تراش، پگڑی اچھال پارٹی ہے، اچھا ہوا ہے کے پی کے میں ان کی حکومت ہے کیونکہ کے پی کے کے عوام نے ان کی طسرف سے لائی جانے والی تبدیلی کے حوالہ سے سب کچھ دیکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار ہے، نہ نظریہ اور نہ ہی ان کی کوئی مثبت سوچ ہے، وہ اپنے کردار سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ بہتان تراش، پگڑی اچھال پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں، ان کا عوام اور ووٹ کو عزت دو، پر یقین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا ہے جو کے پی کے میں ان کی حکومت تھی کیونکہ کے پی کے کے عوام نے ان کی تبدیلی دیکھ لی ہے اور وہاں سب کچھ سامنے آ گیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ کے پی کے میں کوئی کام نہیں ہوا، یہ دھرنے دو والی جماعت ہے اور دھرنے میں بڑے بڑے کردار ہیں، صرف عمران خان اکیلا نہیں ہے، طاہر القادری بھی شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات