رمضان المبارک کے دوران لاہور چیمبر کے نئے اوقات کار تبدیل

بدھ 16 مئی 2018 16:40

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) رمضان المبارک کے لیے لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے اوقاتِ کار تبدیل کردئیے گئے ہیں، ہفتہ سے جمعرات تک لاہور ایوان کے اوقاتِ کار بغیر کسی وقفہ کے صبح 9:00بجے تا سہ پہر3:00بجے تک جبکہ بروز جمعة المبارک اوقاتِ کار صبح 9:00 بجے سے دوپہر12:00بجے تک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :