تربیلا اور گدو پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث لاہور کے تمام علاقوں میں کئی گھنٹے تک بجلی بند رہی

تکنیکی خرابی کو گرڈ ٹو گرڈ بتدریج دور کیا جارہا ہے،این ٹی ڈی سی

بدھ 16 مئی 2018 16:40

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) تربیلا اور گدو پاور پلانٹ میں تکنیکی و فنی خرابی کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام علاقوں میں بدھ کے روز کئی گھنٹے تک بجلی بند رہی،بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے شہر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے کے ساتھ ساتھ دفاتر میں بھی کام متاثر رہا جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات پیش آئیں نیز بجلی بندش کے باعث گھروں اور دفاتر میں یو پی ایس بھی بند ہو گئے اور گرمی کے ستائے شہریوں نے پارکوں اور کھلے مقامات کا رخ کیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ تکنیکی خرابی کو گرڈ ٹو گرڈ بتدریج دور کیا جا رہا ہے اور جلد متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :