پنجاب بھرمیں935ٹریفک حادثات،9ا فراد جاںبحق،1066زخمی

بدھ مئی 16:40

لاہور ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں935ٹریفک حادثات میں9ا فراد جاںبحق جبکہ1066زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں417افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی،،پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 461ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز476مسافراور129پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت245متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان62حادثات میں65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔