ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ڈرائیونگ لائسنس اور ڈرائیونگ ٹریننگ کے موضوع پر ورکشاپ

بدھ 16 مئی 2018 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام کانفرنس ہال لائن ہیڈ کوارٹرز بلوچستان پولیس کوئٹہ میں Standarization of Driving License and Driving Training School کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری تھے۔ ورکشاپ میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید شاہوانی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس غلام رسول زاہد، ڈی آئی جی ویسٹ زون نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عبدالحی بلوچ، ڈائریکٹر B-Tevta، ڈائریکٹر سردار بہادر خان، خواتین یونیورسٹی کوئٹہ، بلوچستان سے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے والی اتھارٹیز، طالب علموں، میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا مقصد ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یکساں بنانا اور صرف ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اہلیت رکھنے والے افراد کو ہی لائسنس کا اجراء کی یقینی بنانا تھا۔ اس بات کا عزم کیا گیا کہ تمام لائسنس جاری کرنے والے اتھارٹیز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار کو اپنائیںتاکہ پاکستان میں ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکے اور ملک کی شاہرائوں کو ٹریفک حادثات سے پاک کیا جا سکے اور ملک میں اچھے اور اور پروفیشنل ڈرائیورز متعارف کئے جا سکیں۔

ورکشاپ میں بلوچستان کے 06ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے والے اتھارٹیز کے افسران نے اپنے اپنے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے شرکاء کو تفصیل سے بریفنگ دی ۔ اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انچارج نے موٹروے پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار کے حوالہ سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی جس کو شرکاء نے سراہا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کار کردگی سے متاثر ہو کر شرکاء کی ایک کثیر تعداد نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی ڈرائیونگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر B-TEVTA اور ڈائریکٹر ایس بی کے ویسمہ طلعت نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کاکر دگی کی تعریف کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرنے کے حوالے سے موٹروے پولیس کی طرف سے کی جانے والی قابل تحسین ہیں۔

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس غلام رسول زاہد نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے شرکاء کو تفصیل سے بریفنگ دی اور تجویز دی کہ ضلعی سطح پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے اتھارٹیز اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یکساں بنائیں اور صرف ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اہلیت رکھنے والے افراد کو ہی لائسنس کی اجراء کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر اس وقت صوبے کے 14اضلاع ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹیز کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس نظام کو صوبے کے 31اضلاع تک بڑھایا جائے تاکہ لائسنس حاصل کرنیوالے امیدواروں کو بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے اتھاٹیز کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ یکساں اور معیاری لائسنس کے اجراء کو یقینی بنانے کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف ڈرائیونگ لائسنس کی معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کے نیشنل ہائی وایز اینڈ موٹروے پولیس کی کاکر دگی قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پہلی مرتبہ بلوچستان میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کویکساں بنانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس قبل اس قسم کا کوئی ورکشاپ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ اس ورکشاپ سے پورے صوبے میں یکساں لائسنس کے اجراء کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے تمام ہائی ویز پر موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنایاجا سکے اور ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مستقبل میں صوبے میں اس طرح کے ورکشاپ کا انعقاد کریں۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری نے نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون میں بہترین کارکر دگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران میں سر ٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس غلام رسول زاہد اور ڈی آئی جی ویسٹ زون عبدالحئی بلوچ نے انسپکٹرجنرل بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری، کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید شاہوانی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے یاد گاری شیلڈ بھی پیش کیں۔