فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی وجہ اسلامی ریاستوں کے کمزور حکمران ہیں،علی اکبر گجر

عالم اسلام کو نواز شریف جیسے قائدکی ضرورت ہے جو اسرائیلی حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر امت مسلمہ کی ترجمانی کر سکے،رہنما مسلم لیگ(ن)

بدھ مئی 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطین میں بچوں ، عورتوں اور معذور فلسطینیوں پر گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہی․فلسطینیوں کی سرزمین پر قابض اسرائیلی غاصب نہتے فلسطینیوں کو آگ اور خون میں دھکیل کر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں․ علی اکبر گجر نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی افواج کی جدید ترین امریکی ہتھیاروں کے ساتھ وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے فلسطین کے عوام پر ہونے والے ظلم ایک پیغام ہیں کہ مسلمان امریکی اور اسرائیلی بالادستی تسلیم کرلیں بصورت دیگردنیا کے ہر مسلمان کو امریکی اسلحے کی نوک پر امریکہ اور اسرائیل کا تابع بنایا جائے گا․ فلسطین میں درجنوں شہادتوں اور ہزاروں زخمیوںکو مسلمانوں کے لئے اسرائیل اور امریکہ کا خوفناک اقدام قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی وجہ اسلامی ریاستوں کے کمزور حکمران ہیں․عالم اسلام کو میاں محمد نواز شریف جیسے بہادر اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو اسرائیلی حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر امت مسلمہ کی ترجمانی کر سکی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) نہتے فلسطینیوں کے خلاف جدید ہتھیاروں کے استعمال ار بلا جواز ظلم و بربریت کی مذمت کرتی ہی․ اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جارحیت فلسطین کے عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی دیرینہ خواہش کا حصہ ہے ․اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر حملوں کا جواز مسلمانوں کی کمزور قیادتوں کی ناقص حکمت عملیوں کی وجہ سے فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں قائد میاں محمد نواز شریف کے سوا کوئی ایک مسلم رہنما ایسا نہیں ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عالمی استعماریت کے راستے میں رکاوٹ بن کر کھڑا ہوسکے اسی لئے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے ساتھ ایٹمی قوت کے حامل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سیاسی منظر سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ کشمیر سے فلسطین اور برما سے چیچنیا تک دنیا کا ہر مسلمان میاں محمد نواز شریف جیسی قیادت کا متمنی ہے تاکہ دنیا میں اسلام کی نشاط ثانیہ یقینی بنائی جا سکی․