اقوام عالم و انسانی حقوق کے ادارے اسرائیلی درندگی کا نوٹس لیں،علامہ راشد سومرو

بدھ 16 مئی 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد خالد محمود سومرو نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور اسرائیلی فوج کی درندگی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ میں امریکی سفارتخانے کے شیطانی کھیل نے پورے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کی طرف سے اسرائیلی مظالم کیخلاف جمعہ 18 مئی کو ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا جبکہ علماء کرام اپنے جمعہ کے خطاب میں نہتے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکہ و بھارت کا شیطانی تکون امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ ایم ایم اے رہنماء نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غاصب اسرائیلی فوج کے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس اور مسلم حکمراں اسرائیلی درندگی کے خلاف عالمی فورم پر احتجاج کریں۔