رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت 200سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم

بدھ مئی 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت رمضان المبارک گزشتہ روزدوسوسے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کردیاگیا،راشن میں آٹا،چینی ،دالیں ،چاول ،گھی ،بیسن ،مشروب اورکھجورو دیگر اشیا شامل تھیں ،اس موقع پر ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین رحمت بھائی نے مستحقین و ضرورت مندوںمیں راشن تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران جاوید ،فیضان اشرف ،دین محمد و دیگر موجود تھے ،رحمت بھائی نے کہا کہ رحمت ویلفیئر ٹرسٹ رضا الٰہی کیلئے کام کر رہا ہے ۔

رمضان المبارک میں کمزور لوگوں کو یاد رکھنا اور انہیں رمضان کی بابرکت ساعتوں میں شریک کرنا بھی بڑی نیکی ہے اور یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوپاتا ہے ۔رحمت بھا ئی نے کہا رمضان کے علاوہ بھی انتہائی ضرورت مند خاندانوں کوہر ماہ راشن فراہم کرتے ہیں ،جبکہ ٹرسٹ کے رضا کار پورا ماہ رمضان مستحق لوگوں تک سحر ی اور افطاری پہنچاتے ہیں ۔رحمت بھائی نے اہل خیر سے نیکی کاموں میں آگے آنے کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :