اسرائیلی سرحد پر مظاہرے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے، حماس رہنما

ہزاروں فلسطینی اب بھی اسرائیلی سرحد پر جمع،60 شدید زخمیوں کو مصر سرحد سے داخلہ نہیں دے رہا،گفتگو

بدھ مئی 16:40

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) حماس کے وزیر صحت باسم النعیم نے غزہ کا چاروں طرف سے گھیرا فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحد پر مظاہرے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باسم النعیم نے بتایا کہ آج اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوئے۔باسم النعیم نے بتایا کہ ہزاروں فلسطینی اب بھی اسرائیلی سرحد پر جمع ہیں جبکہ 60 شدید زخمیوں کو مصر سرحد سے داخلہ نہیں دے رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے 12 صحافیوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :