فلسطین کی صورتحال پر عرب لیگ کا اجلاس آج،اوآئی سی کا کل ہوگا

اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کریں گے،خاقان عباسی کی آج ترکی روانگی

بدھ 16 مئی 2018 16:40

انقرہ /قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) ترکی نے کل (جمعہ کو) غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلا لیا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ادھرسعودی عرب کی درخواست پر عرب لیگ کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے،جوآج قاہرہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی نے کل (جمعہ کو) غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلا لیا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج(جمعرات کو )ترکی کے لیے روانہ ہوں گے ادھرسعودی عرب کی درخواست پر عرب لیگ کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے،جو جمعرات کو قاہرہ میں ہوگا۔