ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے،ملک سیلم اقبال

بدھ 16 مئی 2018 17:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال نے کہا ہے کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور آنے والے عام انتخابات میں نواز شریف جس کوٹکٹ دیں گے وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ ۔

(جاری ہے)

سلطان ہائوس میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر جو باہمی چھوٹے موٹے اختلافات ہیں ان کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط ووٹ بینک ضلع چکوال میں موجود ہے اورآئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔