رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کے خلاف ملک مخالف مواد تقسیم کرنے سے متعلق دائر کیس کی سماعت 22 مئی کردی گئی

بدھ مئی 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کے خلاف ملک مخالف مواد تقسیم کرنے سے متعلق دائر کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کے خلاف ملک مخالف مواد تقسیم کرنے سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں تمام ملزمان پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت کے روبرو استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سکندر نے اپنا بیان قلمبند کرایا ۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 22 مئی تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ کیس میں شیراز وحید ، علی حسن ، نعیم ، شمشاد ، دانش سعید ودیگر نے عبوری ضمانت کروارکھی ہے ۔ ایک ملزم اظہر علی تاحال مفرور ہے ۔ ملزمان کیخلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔