پولیس کانسٹیبل نے اپنے ہی پیٹی بندبھائی کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سے رجوع کر لیا

بدھ 16 مئی 2018 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پولیس کانسٹیبل نے اپنے ہی پیٹی بندبھائی کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سے رجوع کر لیا ۔ عدالت نے پولیس کانسٹیبل کی درخواست پر تھانہ بلوچ کالونی کے کلرک ارشاد کو ذاتی حیثیت سے طلب کر لیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پولیس کانسٹیبل محمد عیسی نے اپنے ہی پیٹی بند بھائی تھانہ بلوچ کالونی کے پی سی ارشاد کے خلاف درخواست دائر کرائی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کانسٹیبل محمد عیسی نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ بلوچ کالونی کا پی سی ارشاد مجھ سے رشوت طلب کر رہا ہے ۔ وہ مجھے کہتا ہے کہ میری اہمیت عدالت سے زیادہ ہے ۔ اس لیے پہلے میرے پاس آیا کرو ۔ درخواست میں پولیس کانسٹیبل کا مزید کہنا تھا کہ ارشاد تھانہ بلوچ کالونی میں کلرک ہے ۔ ان کی بات نہ ماننے پر انہوں نے میری تنخواہ سے 15 ہزار روپے کاٹ لیے ۔ عدالت نے پولیس کانسٹیبل کی درخواست پر تھانہ بلوچ کالونی کے کلرک ارشاد کو ذاتی حیثیت سے طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :