شیرخوار بچی کی لاش کا مقدمہ کینٹ ریلوے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا

بدھ 16 مئی 2018 17:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) گذشتہ جمعہ کے دن کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس ٹرین سے ڈیڑ ماہ کی شیرخواربچی کی خون میں لت پت ملنے والی لاش کا مقدمہ کینٹ ریلوے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کراچی کینٹ پولیس اسٹیشن طارق علی لغاری کے مطابق ملزمان کے خلاف تحقیقاتکر رہے ہیں جبکہ ورثا کی تلاش کیلئے بھی پولیس چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :