بن قاسم انڈسٹیریل پارک کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ عبدالعظیم عقیلی

بدھ 16 مئی 2018 17:28

بن قاسم انڈسٹیریل پارک کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) چیف ایگزیکیٹو آفیسر سندھ اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی عبدالعظیم عقیلی نے کہا ہے کہ بن قاسم انڈسٹیریل پارک میں لگنے والے زیر تکمیل on going صنعتی منصوبوں جن کی مالیت لگ بھگ 30 ارب روپے ہے کو درپیش بجلی،پانی،گیس اور انفرا اسٹرکچر کے مسائل تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں صنعتی یونٹس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ہیں اور سندھ حکومت انڈسٹیریل یونٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات کی فراھمی کے لئے پر عزم ھے۔یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں بن قاسم انڈسٹیریل پارک کے صنعتکاروں اور خدمات کی فراھمی کے اداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ھوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف ایگزیکیٹو ٹیکنو آٹو گلاس عامر اللہ والا،چیف ایگزیٹیو ھائی ٹیک انڈسٹریز منیر بانا،چیف ایگزیٹیو ھورائزن اسٹیل شعیب سلطان،چیف ایگزیکٹیو لکی کیا موٹرز اور دیگر صنعتکاروں کے علاوہ نیشنل انڈسٹیریل پارک کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مدثر اقبال،بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے افسران جبکہ کیالیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے زیر تکمیل صنعتی یونٹوں کو بجلی اور گیس کی جلد فراھمی کی یقین دہانی کرائی۔