ماہرین زراعت کی کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدا یت

بدھ 16 مئی 2018 17:55

فیصل آباد ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سبز مر چ ،گھیا توری ، گھیا کدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدائت کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ وہ موسم گرما کی سبزیات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرما کی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکائوٹنگ کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی سفارش کی کہ وہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سبزیوں کی تازہ اور صحت مند پیداوار حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :