ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر سامان سے محروم

بدھ مئی 17:57

عارفوالا۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات و دیگر سامان سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق پہلی وار دات میںنواحی گائوں155/EB کے رہائشی علی بشیرکی والدہ حاجراں بی بی اور حشمت بی بی اسٹاپ پر کھڑی تھیں کہ دونامعلوم خواتین نے ساتھیوں سے ملکر گاڑی میں زبردستی بیٹھالیا اورنقدی ، طلائی زیورات سات تولے کل مالیت422600 روپے چھین کر فرارہوگئے ، دوسرے واقعہ میں رنگشاہ کی جامعہ مسجدکے غلہ کے تالے توڑ کرروپے نکالتے اکرم سکنہ رائے ونڈ موقع پر پکڑاگیا جبکہ نواحی گائوں35/EB میں کلیم اللہ کے احاطہ مویشیاں سے نامعلوم افراد بیل مالیت ایک لاکھ روپے چراکر لے گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔