ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار کا دورہ،اشیاء کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی ہدایت

بدھ مئی 17:57

سرگودھا ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کمپنی باغ میں لگائے جانے والے رمضان بازار (مارکی ) کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی طارق خا ن نیازی ‘ اے سی سرگودہا عدنان شہزاد ‘ چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مرزا الیاس بیگ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے مارکی میں لگائے جانے والے سٹالوں کے انتظامات کاجائزہ لیا ۔ اس طرح انہوں نے صارفین کے بیٹھنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ،ڈی سی کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ مارکی بازار میں سبزیوں ‘پھلوں اور کریانہ سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال لگائے گئے ہیں۔ ڈی سی نے تمام اشیاء کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :