شعبہ فائن آرٹس یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ’’ٹیکسٹائل پراجیکٹس ‘‘ کی نمائش کا اہتمام

بدھ 16 مئی 2018 17:57

سرگودھا ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) شعبہ فائن آرٹس یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ’’ٹیکسٹائل پراجیکٹس ‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، نمائش میں طلباء نے ملبوسات، جدید بیڈ رومز،ڈرائنگ رومز، صدیوں پرانے رسوم و رواج ،مصری دور کی تہذیب، قرطبہ مسجد کے فن تعمیر اور پاکستانی ثقافت کو جدید دور سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اپنے فن پاروں کا حصہ بنایا اور فن و ثقافت، تہذیب و تمدن سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے پراجیکٹس کے ذریعے زندگی کے مختلف زاویوں، فیشن اور ضیافت کا بھی اظہار کیا۔طلبہ نے اپنے ڈیزائنز کے ذریعے نامور فنکاروں، گلوکاروں اور شعراء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔ٹیکسٹائل شعبہ کے سال آخر کے طلبہ نے تخلیقی فن پاروں سے نمائش کے شرکاء کو متاثر کیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے شعبہ فائن آرٹس کے طلبہ نے اپنے پراجیکٹس میں جو آئیڈیاز پیش کیے ہیں وہ بہت منفردہیں۔

متعلقہ عنوان :