پنجاب میں عام انتخابات کیلئے مقرر 37ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

عام انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،چیف الیکشن کمشنر

بدھ 16 مئی 2018 17:57

لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پنجاب میں عام انتخابات کیلئے مقرر کئے گئے 37ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے بدھ کے روز لاہور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ،ْ اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ْ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے ،ْ عدلیہ ایک شفاف ادارہ ہے یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لئے گئے ہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا کردار بہت اہم ہے، انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کے مطابق شفاف الیکشن کرائے جائیں گے ،ْ یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ْ الیکشن کے تمام عملے کو سیکورٹی فراہم کی جائے ،ْ الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے ان کی ذمہ داریوں کا حلف لیا ،ْ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عملے کو گاڑیوں کی فراہمی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے ،ْ انتخابی ڈیوٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا ،ْ انہوں نے کہا کہ انتظامی طور پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے ساتھ کوآرڈینیشن بھر پور طریقے سے کی جائے گی ۔