ڈائو یونیورسٹی میں طلبہ میں تقسیم لیپ ٹاپ کی تقریب انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 17:57

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایم فل ، پی ایچ ڈی کے 80 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کردئیے گئے۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب یونیورسٹی اجھا کیمپس کے عبدالقدیر خان لیکچر ہال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ کمپیوٹر کا علم اعلی تعلیم کا حصول میں انتہائی معاون و مدد گار رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر ترقی کی راہیں نہیں کھل سکتیں۔اس موقع پر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور، پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد، لیپ ٹاپ اسکیم کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی سمیت دیگر موجود تھے۔پروفیسر سعید قریشی نے لیپ ٹاپ ملنے پر طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت چوتھا مر حلہ ہے، مزید طلبہ کو بھی آئیندہ دنوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔