نثار مورائی، سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ اور دیگر کی جے آئی ٹیز کو پبلک کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت 4 جون تک ملتوی

بدھ مئی 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب نثار مورائی، سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ اور دیگر کی جے آئی ٹیز کو پبلک کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب نثار مورائی، سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ اور دیگر کی جے آئی ٹیز کو پبلک کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

۔۔عدالت میں درخواست کی پیروی کے لئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ پیش نہیں ہوئے۔۔

(جاری ہے)

عدالت میں انکی جگہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آج ایڈوکیٹ جنرل کی طبعیت باساز ہے جسکی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہوکر وہ دلائل دینگے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے جواب پر عدالت کی جانب سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔۔۔جسٹس کے کے آغا نے ریماکس دیئے کہ ہر سماعت پر یہی جواب دیا جاتا ہے،، ایڈوکیٹ جنرل کو آخری موقع دیا جارہا ہے اگر وہ آئندہ سماعت پر بھی وہ پیش نہیں ہوئے تو آپ دلائل جاری رکھیں گے۔۔بعدازاں عدالت نے درخواست پر کارروائی 4 جون تک ملتوی کردی