کورنگی اورلانڈھی میں چھوٹے اسٹال اور ٹھیلے لگانے کا معاملہ،چیرمین ڈی ایم سی کورنگی ریکارڈ کے ہمراہ ذاتی حیثیت سے طلب

بدھ 16 مئی 2018 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی اورلانڈھی میں چھوٹے اسٹال اور ٹھیلے لگانے کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت، عدالت نے معاملے پر چیرمین ڈی ایم سی کورنگی کو ریکارڈ کے ہمراہ ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی اورلانڈھی میں چھوٹے اسٹال اور ٹھیلے لگانے کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں معاملے پر چیئرمین ضلعی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا گیا جس پر عدالت کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔عدالت کو درخواست گزاروں کے وکیل ساتھی اسحاق نے بتایا کہ صبح دس سے شام 6 بجے تک کاروبار چلتا ہے لیکن عدالت کے منع کرنے کے باوجود پولیس کارروائی سے باز نہیں آرہی۔عدالت نے چھوٹے اسٹال لگانے والوں کے خلاف پولیس کو کارروائی سے روکتے ہوئے معاملے پر چیرمین ڈی ایم سی کورنگی کو ریکارڈ کے ہمراہ ذاتی حیثیت سے 22 کو طلب کرلیا۔